یمن؛ سعودی اتحادی افواج کے حملے جاری، انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی


یمن؛ سعودی اتحادی افواج کے حملے جاری، انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی

امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج یمن کے مختلف علاقوں پر گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بم برسا رہے ہیں اور عالم اسلام سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی افواج کے کرایے کے جنگی جہازوں نے صوبہ مارب کے ''ماھلیہ'' اور ''العبدیہ'' پرمتعدد بار فضائی حملے کئے۔

یمنی ذرائع کا کہناہے کہ صوبہ البیضاء کے ''السوادیہ'' پربھی وحشیانہ بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے۔

الحدیدہ سے خبر ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے 55بار مختلف علاقوں پر بمباری کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں  2015 سے اب تک ہزاروں نہتے یمنی شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کو امریکا اور اسرائیل سمیت بعض عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری