شیخ رشید کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس


شیخ رشید کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ ریلوے کی بہتری کیلئے کام کرناہے،ریلوے کی بہتری میری زندگی کا مقصدہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشیدکی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس ہواجس میں شیخوپورہ حادثے کی انکوائری رپورٹ پرشیخ رشیدکوبریفنگ دی گئی۔

شیخ رشیدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے کی بہتری کیلئے کام کرناہے،ریلوے کی بہتری میری زندگی کا مقصدہے۔

واضح رہے کہ شیخوپورہ کے قریب فاروق آباد جاتری روڈ ریلوے کراسنگ پر مسافر کوسٹر ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی تھی۔ حادثے میں 22 سکھ یاتری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

سکھ یاتریوں کی دو گاڑیاں بحفاظت گزر گئیں لیکن تیسری گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ڈرائیور نے کچے راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔

تیز رفتار ٹرین کئی میٹر تک کوسٹر کو گھسیٹتی لے گئی۔ المناک حادثے میں کوسٹر لوہے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری