پاکستان میں کروناسے صحتیاب افراد کی تعداد،متاثرین سے بڑھ گئی


پاکستان میں کروناسے صحتیاب افراد کی تعداد،متاثرین سے بڑھ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد کورونا متاثرین سے بڑھ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے  95 ہزار 570 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 94 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا سے نمٹنے کی کوششوں میں این سی اوسی کے 100دن مکمل ہوگئے ہیں، این سی او سی کی جانب سے جاری کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار388 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 68 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر کے729 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد5 ہزار 199 ہے۔

این سی او سی کے مطابق تین جولائی کو 22 ہزار پچاس کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 10 ہزار ستائیس، پنجاب میں 7 ہزار 196، خیبر پختونخواہ میں ایک ہزار 845، اسلام آباد میں 2 ہزار327، بلوچستان میں 325، گلگت بلتستان میں 70، آزادجموں کشمیر میں 260 ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد 466 ہے۔

صوبہ سندھ میں ایک ہزار 459، پنجاب میں ایک ہزار 844، کے پی میں 1ہزار دو، اسلام آباد میں 130، بلوچستان میں 122،گلگت بلتستان میں  28، آزادجموں کشمیر میں 34 اموات ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک 13لاکھ 72ہزار825  کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قومی قیادت مختلف اسپتالوں کا دورہ کرے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری