ایران؛ کرونا وائرس سے مزید 148 شہری جاں بحق، 18 صوبے خطرناک قرار


ایران؛ کرونا وائرس سے مزید 148 شہری جاں بحق، 18 صوبے خطرناک قرار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کا کہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید148 شہری جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھرکے مختلف علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، مزید 2ہزار449 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے ایک ہزار148 افراد کو اسپتال میں داخل کرالیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھرمیں 2لاکھ37ہزار878 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 148 شہری جاں بحق ہوگئے اور وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد11ہزار408 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1لاکھ 98 ہزار افراد نے کرونا وائرس کو شکست دے کرمکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر لاری کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج3ہزار136 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھرمیں ایک میلین 7لاکھ 69ہزار520 افراد کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خوزستان، آذربایجان‌غربی اور شرقی، کردستان، کرمانشاه، هرمزگان، بوشهر، خراسان رضوی اور صوبہ ایلام میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر لاری کا کہنا ہے کہ صوبہ تہران ، فارس ، اصفہان ، مزندران ، ہمدان ، زنجان ، سیستان اور بلوچیستان ، البرز اور لورستان کے صوبے میں بھی کرونا وائس کے حملے جاری ہیں۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری