پاکستان میں کروناوائرس سےمزید93افراد جاں بحق


پاکستان میں کروناوائرس سےمزید93افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد4 ہزار 712 ہو گئی ہے اور 2لاکھ 28 ہزار 274 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹے میں 93افرادکورونا کے باعث جاں بحق ہوئے اور3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں گزشتہ24گھنٹوں میں 4ہزار736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی اور 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 830 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہزار 306 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 81 ہزار 317 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 27 ہزار 843، بلوچستان میں 10 ہزار 766، اسلام  آباد میں 13 ہزار 409، آزاد جموں و کشمیر ایک ہزار 288 اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 545 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں 35، بلوچستان میں 123، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 134، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار20، پنجاب میں  ایک ہزار 871اور سندھ میں ایک ہزار501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔

معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری