افغان فوج کے متعدد اہلکار کرونا وائرس کے شکار


افغان فوج کے متعدد اہلکار کرونا وائرس کے شکار

افغان سیکورٹی فورسز میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  افغانستان میں نیٹو کے غیر لڑاکا عسکری اتحاد نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نبردآزما ہونے میں افغان سلامتی افواج کو مدد دینے کے لیے ذاتی تحفظ کے لیے درکار طبی آلات کی سب سے بڑی رسد فراہم کی جا رہی ہے۔

38ملکی رزولوٹ سپورٹ مشن کی جانب سے اس اعلان سے چند ہی روز قبل موصول ہونے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز وبا کی زد میں آ چکی ہیں۔

جس کے نتیجے میں طالبان سے نمٹنے کی ان کی استعداد متاثر ہو رہی ہے۔

اتحاد نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ افغانستان بھر میں افغان نیشنل آرمی اور افغان نیشنل پولیس کے لیے درکار 14 لاکھ ماسک، پانچ لاکھ گلوز اور سرجیکل رسد کی کھیپ روانہ کی جا چکی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری