صہیونی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری


صہیونی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری

اسرائیل کے امریکی حمایت یافتہ طیاروں نے گزشتہ رات غزہ پٹی پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالےسے خبر دی ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ رات غزہ کی پٹی کے الزیتون نامی علاقے پر فضائی حملے کئے

واضح رہے کہ اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ پٹی پر حملہ ایسے میں ہوا کہ صیہونی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ غزہ سے مقبوضہ علاقوں پر کئی راکٹ داغے گئے۔

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے امریکی حکام کی جانب سے  فلسطین کے لئے ٹرمپ کے منصوبے کی رونمائی کے موقع پر کہا تھا کہ فلسطین کی استقامتی تحریکیں غرب اردن پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کو اس کے فیصلے پر پشیمان کر دیں گی۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کورونا وائرس خطے اور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کے فلسطینیوں کو پہلے ہی ادویات اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور ہر لمحے اس علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ موجود ہے -

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری