پاکستان میں 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد شہری کرونا وائرس کا شکار


پاکستان میں 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد شہری کرونا وائرس کا شکار

پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار 818 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,344 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 50 مریض جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 231,818 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,762 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 21 سے بڑھ کر 22 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,049 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,430 ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 95 ہزار 407 ہے، اب تک 131,649 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,406 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,884 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,526 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,028 اموات، اسلام آباد میں 137، بلوچستان میں 123، گلگت بلتستان میں 28 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 36 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 94,528 ہو گئی، پنجاب میں 81,963 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 28,116، اسلام آباد میں 13,494 ہو گئی، بلوچستان میں 10,814، گلگت بلتستان میں 1,561 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,342 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22 ہزار 271 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 53,165 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 45,122 مریض، خیبر پختون خوا میں 16,428 مریض، اسلام آباد میں 9,156، بلوچستان میں 5,885 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,203 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 690 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری