شہباز شریف نے تحفے کے مد میں کروڑوں روپے وصول کئے


شہباز شریف نے تحفے کے مد میں کروڑوں روپے وصول کئے

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں مزید پیشرفت ہوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے نقد تحفے کے طور پر وصول کئے۔

 مقامی ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف نے فیملی ممبران سے 10 سالوں میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 678 روپے وصول کئے

مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے اپنے بیٹے حمزہ سے 2008 میں ایک کروڑ59 لاکھ95 ہزار338 روپے وصول کئے۔

شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز سے2009-10 میں 73 لاکھ 50 ہزار کے تحفے میں وصول کئے ،شہباز شریف نے سلمان شہباز سے 2017-19 میں ایک کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار340 روپے وصول کئے۔

 اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو رقوم ان کے اکاﺅنٹ میں منتقل کی گئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری