سابق صدر آصف زرداری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا امکان


سابق صدر آصف زرداری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا امکان

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپورو دیگرملزمان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوگی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر ملزمان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی، اس سلسلے میں نیب کراچی نے آصف زرداری کیلئے بلاول ہاؤس میں وڈیولنک کا انتظام کرلیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملزمان کیلئے ویڈ یولنک کا انتظام کرلیا گیا۔

احتساب عدالت کراچی کی جانب سے انور مجید کیلئے اسپتال میں ہی ویڈیو لنک کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہے، رجسٹرار احتساب عدالت کراچی انور مجید کی ویڈیو لنک پر شناخت کی تصدیق کریں گے۔

کیس کی سماعت کے موقع پر حسین لوائی، طحہ رضا، محمد عمیر پر اڈیالہ جیل میں ویڈیولنک پر فرد جرم عائد کی جائے گی، ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث جیل میں موجود ملزمان پر ویڈ یولنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ جو ملزمان جیل میں نہیں ہیں وہ ذاتی حیثیت میں فرد جرم کیلئے پیش ہوں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری