پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 77 افراد انتقال کرگئے


پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 77 افراد انتقال کرگئے

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2691 کیسز سامنے آ گئے ہیں جبکہ 77 افراد انتقال کر گئے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24 ہزار 577 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2691 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد دو لاکھ 34 ہزار 509 ہو گئی ہے تاہم 77 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 4 ہزار 839 تک پہنچ چکی ہیں ۔ کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 34 ہزار 957 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

امن،مذہبی ہم آہنگی کوفروغ دینااولین ترجیح،پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کوبرابرکے حقوق حاصل ہیں،عثمان بزدار

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں سامنے ا ٓچکے ہیں جہاں تعداد 96 ہزار 236 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 82 ہزار 669 ، بلوچستان میں 10 ہزار 841، خیبر پختون خواہ میں 28 ہزار 236، اسلام آباد میں 13 ہزار 557 ، گلگت بلتستان میں 1587 اور آزاد کشمیر میں 1383 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 77 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 4839 تک جا پہنچی ہے ۔ وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں ہیں جہاں تعداد 1899 تک جا پہنچی ہے جبکہ سندھ میں 1572، کے پی کے 1038، اسلام آباد 140، گلگت بلتستان 30 ، بلوچستان 124 اور آزاد کشمیر میں 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری