حکمراں جماعت تعلیم دشمن پالیسی پر گامزن ہے، بلاول


حکمراں جماعت تعلیم دشمن پالیسی پر گامزن ہے، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کے دنوں میں پی ٹی آئی کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ اسپتالوں اور میڈیکل یونی ورسٹیوں کو سپورٹ کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وباء کے دنوں میں میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے، میڈیکل یونی ورسٹیاں کرونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کررہی ہیں۔

بلاول کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی، پی ٹی آئی نے موجودہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافے سے انکار کیا۔

پی ٹی آئی کے اقدام کے بعد یونی ورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی اور طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی کے اقدامات کے بعد اکثر یونی ورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری