اسلام آباد میں خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کا افتتاح


اسلام آباد میں خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کا افتتاح

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خصوصی ہسپتال کا افتتاح کردیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتنے کم عرصے میں ہسپتال تیار کرنے پر این ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کیا۔
مذکورہ ہسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے جسے 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا، اس ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھا جائے گا۔
اْفتتاح کے موقع پر وزیراعطم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، چینی سفیر، چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل اور اعلیٰ سول اور فوجی افسران موجود تھے جبکہ وزیراعطم کو آئیسولیشن ہسپتل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری