گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ


گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسکین نیوزکے مطابق، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 18 اگست کو ہونے تھے، 24 جون کو اسمبلی 5 سالہ مدت اختتام پذیر ہونے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد قائم مقام حکومت تشکیل دے دی گئی تھی۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتخابات کا نیا شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع نے کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن اگست میں اتنخابات کے انتظامات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

چنانچہ گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر نے اس معاملے پر خطے کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بات کرنے کے لیےجمعہ کے روز ایک کثیر الجماعتی کانفرنس طلب کی تھی۔

کانفرنس میں تمام سیاسی رہنما بشمول پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ، مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن، پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر ایڈووکیٹ امجد حسین کے علاوہ دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

گلگت بلتستان کے انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کی جانب سےاگست میں انتخابات کروانے کی تیاری ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ہے۔

کمیشن کو ووٹر فہرستوں کی تیسری اور انتظامات کے لیے مزید 2 مہینوں کو وقت چاہیئے اور انتخابات کو اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں نے اسے حکمراں جماعت کی جانب سے قبل از وقت دھاندلی قرار دیتے ہوئے انتخابات کو ملتوی کرنے کی مخالفت کی، تاہم کانفرنس کے بعد کوئی باضابطہ بیان نہیں جاری کیا گیا۔

اس ضمن میں جب گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ڈان اخبار نے خبر دی ہے کہ  الجماعتی کانفرنس میں شریک شرکا نے گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات کا نیا شیڈول آئندہ 2 سے 3 روز میں جاری کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 23 جون کی رات گلگت بلتستان اسمبلی اپنی 5 سالہ مدت پوری کرکے تحلیل ہوگئی تھی جس کے بعد وزیراعظم پاکستان اور گلگت بلتستان (جی بی) کونسل کے چیئرمین عمران خان نے میر افضل کو گلگت بلتستان کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔

بعدازاں 28 جون کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گلگت بلتستان (جی بی) کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 18 اگست 2020 کو منعقد کرانے کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات اس کی تحلیل ہونے کی تاریخ سے 60 دن کے اندر ہونا ضروری ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان الیکشن کمیشن جی بی اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری