پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی


پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، گجرات، ملتان، ڈی جی خان سمیت پنجاب بھر میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سندھ کے شہروں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص اور مٹھی میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر، کراچی اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ میں 47 ملی میٹر، کاکول میں 32 ملی میٹر، دیر میں 5 ملی میٹر، پاراچنار میں 3 ملی میٹر، میرکھانی اور تخت بائی میں 2 ملی میٹر ہوئی۔

سندھ کے شہری کراچی میں 25 ملی میٹر، سکرنڈ میں 4 ملی میٹر جبکہ پنجاب کے ضلع قصور میں 12 ملی میٹر، مری میں 4 ملی میٹر، کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 5 ملی میٹر اور بلوچستان کے علاقے اورماڑا میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، نوکنڈی، موہنجوداڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دالبندین کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری