سعیدغنی کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، فہمیدہ مرزا


سعیدغنی کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، فہمیدہ مرزا

وفاقی وزیرفہمیدہ مرزا نے سعیدغنی کے الزامات ہر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعیدغنی نے آئینی ادارے کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیرفہمیدہ مرزا نے صوبائی وزیرسعیدغنی کے الزامات پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سعیدغنی کے الزامات بے بنیاد،غیرآئینی اورغلط ہیں،سعیدغنی نے آئینی ادارے کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرفہمیدہ مرزانے صوبائی وزیرسعیدغنی کے الزامات پرردعمل میں سپیکرسندھ اسمبلی کوخط تحریر کیا ہے۔
فہمیدہ مرزا  کا کہنا ہے کہ  کہاگیا ہے کہ میں نے مشترکہ مفادات کونسل میں جعلی رپورٹ جمع کرائی،سعیدغنی کے الزامات بے بنیاد،غیرآئینی اورغلط ہیں، سعیدغنی نے آئینی ادارے کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
فہمیدہ مرزا نے کہاکہ سعیدغنی نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی،سعیدغنی نے رولزآف بزنس کی بھی خلاف ورزی کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری