تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے مابین لفظی جنگ


تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے مابین لفظی جنگ

وفاقی وزیر مراد سعید نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوپر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی والوں نے قوم کو’’ٹیررازم‘‘کے دلدل میں دھکیلا اور ووٹ کی طاقت سے آنے والا دنیا کو ’’ٹورازم‘‘ کی دعوت دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات و رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید ایک مرتبہ پھر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وصیت کی پرچی والوں نے پاکستان کو سفارتی تنہائی دی۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت والا وزیر اعظم عالم اسلام کا ترجمان بنا۔

انہوں نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی طاقت والا وزیر اعظم عالم اسلام کا ترجمان بنا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ جب قیادت وصیت نہیں ووٹ سے آئے تو دنیا بھی اس قوم کو عزت دیتی ہے۔ وصیت کی پرچی والوں سے دنیا ڈومور کے مطالبے کرتی ہے لیکن ووٹ کی طاقت سے آنے والے سے دنیا مدد کی اپیل کرتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرچی والوں نے قوم کو’’ٹیررازم‘‘کے دلدل میں دھکیلا اور  ووٹ کی طاقت  سے آنے والا دنیا کو ’’ٹورازم‘‘ کی دعوت دے  رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ جب قیادت وصیت نہیں ووٹ سے آئے تو دنیا بھی اس قوم کو عزت دیتی ہے۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین اس قسم کی بیان بازی کو ملک کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ رہنما وہ ہوتا ہے جو قوم میں الجھنیں پیدا کرنے کے بجائے اتفاق و اتحاد کی فضا قائم کرے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری