سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر متعدد کامیاب ڈرون حملے کئے، یمنی فوج


سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر متعدد کامیاب ڈرون حملے کئے، یمنی فوج

یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے سعودی عرب کے کئی علاقوں پر کامیاب ڈرون حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے خلاف امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے یمنی ڈرون حملوں کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ ڈرون طیارے فضا میں ہی تباہ کردیے ہیں۔

دوسری طرف یمنی فوج کے ترجمان  کہنا ہے کہ ڈرون حملے کامیاب رہے۔

 عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ  یمن سے سعودی عرب کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے۔

 سعودی پریس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب پر 4میزائل بھی داغے۔ تاہم سعودی پریس ایجنسی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملے کس مقام پر کیے گئے ہیں۔

امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج  کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بھی ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے۔

ترکی المالکی نے دعویٰ کیا کہ سعودی اتحادی افواج نے دو بیلسٹک میزائل اور چھ بمبار ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔

دوسری طرف المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے یمنی ڈرون اور میزائلوں نے آل سعود کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے یمن کا محاصرہ ختم نہ کیا گیا تو مزید حملوں کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری