بھارت کے حالیہ اقدامات نے کشمیروں کے جذبے کو مزید مستحکم کیا ہے، پاکستانی وزیرخارجہ


بھارت کے حالیہ اقدامات نے کشمیروں کے جذبے کو مزید مستحکم کیا ہے، پاکستانی وزیرخارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات نے کشمیروں کے جذبے کو مزید مستحکم کیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانی جدوجہد کی لازوال داستان ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات نے کشمیروں کے جذبے کو زیادہ مستحکم کیا ہے، کشمیریوں کو معاشی لالچ دیا گیا اور کشمیری قیادت کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کو خریدنے کی کوششیں بے سود ہیں، کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں پاکستان کا ہر شہری آپ کے ساتھ ہے اور پاکستان کی حکومت، پاکستان کی فوج کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

ایک اذان اور 22 موذن، سلام فرزندان اسلام سلام، مشعال ملک

انہوں نے کہا کہ سربیا میں نسل کشی پر دنیا خاموش رہی، اسی طرح کیا دنیا ایک اور غلطی کرنے جارہی ہے، چین نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے کچھ علاقوں پر بھارت قابض ہے، مودی حکومت بتدریج ایکسپوز ہوتی جارہی ہے، سوشل میڈیا بڑا ہتھیار ہے، پچھلی جنریشن کے پاس یہ سب نہیں تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری