پاکستانی شہریوں کے لئے بیرون ملک روزگار تلاش کرنے کا فیصلہ


پاکستانی شہریوں کے لئے بیرون ملک روزگار تلاش کرنے کا فیصلہ

حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے مختلف ممالک میں روزگار کے مواقع کا جائزہ لیکر افرادی قوت تیار کی جائے گی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  گزشتہ مالی سال کے دوران 1لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے مواقع کی تلاش کیلئے بیرون ملک گئے جبکہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں مالی سال2020-2021 کے دوران4 لاکھ سے زائد افراد کوبیرون ملک بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں بے روزگاری کی شرح میں واضحاضافہ ہواہے۔

پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے مواقع تلاش اور ان مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے سلسلے میں ایک جامع پالیسی تیار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اقدام سمندر پار پاکستانیوں کی تعداد میں ہونے والی سالانہ کمی کے باعث کیا جارہا ہے اعداد وشمار کے مطابق2015 ء کے دوران ملک سے9لاکھ46ہزار سے زائد افراد بیرون ملک گئے2013ء سے2015ء کے دوران بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔

 دیگر ممالک کی نسبت سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔

 پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے سرمایہ کاری بورڈ اور اوورسیز انوسٹمنٹ پرموشن کیلئے مختلف تقریبات بھی منعقد کرائی جائیں گی تقریبات یورپ مشرق وسطی اور دیگر ممالک میں کرائی جائیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری