ایران؛ کرونا وائرس کے حملے جاری، اموات کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کرگئی


ایران؛ کرونا وائرس کے حملے جاری، اموات کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک کے بعض صوبوں میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی آرہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید203 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اس موذی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد13ہزار32 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2لاکھ 22ہزار افراد نے کرونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار375 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹرلاری کا کہناہے کہ ایک میلین9لاکھ97ہزار افراد کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے خوزستان، خراسان رضوی، آذربایجان غربی اورمازندران میں کرونا وائرس کے حملوں میں  تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ صوبہ  تهران، فارس،کرمان، البرز، کهگیلویه و بویر احمد، گلستان، بوشهر، هرمزگان اور آذربایجان شرقی میں بھی حالات کچھ اچھے نہیں ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں، غیرضروری سفرسے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری