پاکستان پائیدار ترقی کا ہدف نمبر 13 حاصل کرنیوالے ممالک میں شامل


پاکستان پائیدار ترقی کا ہدف نمبر 13 حاصل کرنیوالے ممالک میں شامل

اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف پر عملدرآمد سے متعلق 2020 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے تحت پاکستان پائیدار ترقی کا ہدف نمبر13حاصل کرنیوالے ممالک میں شامل ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بلین ٹری سونامی منصوبہ، کلین گرین پاکستان پروگرامز و الیکٹرک وہیکل پالیسی جیسے منصوبوں کے ذریعے ہدف کی مقررہ مدت سے 10 سال قبل مکمل کرلیا۔

مشیر وزیر اعظم امین اسلم نے بتایا اقوام متحدہ کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 200 ممالک میں سے 93 نے پائیدار ترقی کا گول نمبر 13 کلائمیٹ ایکشن حاصل کرلیا، ان میں پاکستان بھی شامل ہے،جنھوں نے 2030 ء کی مقررہ مدت سے 10 سال پہلے حاصل کیا۔

ایساجنگلات کے رقبے میں اضافے،کلین گرین پاکستان ،ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں ملکی سطح پر کمی ، الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق پالیسی اور پاکستان کلائمیٹ ایکٹ 2017 ء جیسے اقدامات کے باعث ممکن ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ماحولیاتی ترقی، قابل تجدید توانائی اور قومی شجرکاری منصوبوں کے باعث موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں کافی مدد مل رہی ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری