یمنی فوج کا جدید ترین بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں کی رونمائی کا اعلان


یمنی فوج کا جدید ترین بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں کی رونمائی کا اعلان

یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کا کہنا ہےبہت جلد جدید ترین بلیسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں کی رونمائی کی جائے گی۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی اسلامی مزاحتمی تحریک انصاراللہ کے رہنما کا کہنا ہے کہ بہت جلد جدید ترین بلیسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں کی رونمائی کی جائے گی۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ «عبدالله بن عامر» نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یمن آل سعود کو سبق سکھانے کے لئے مزید جدید ترین میزائل اور ڈرون طیارے تیار کرچکا ہے جس کی عنقریب رونمائی کی جائے گی۔
دوسری طرف یمنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جدید ترین ڈرون اور میزائل ملکی سطح پریمنی ماہرین نے تیار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہم سعودی عرب پر صرف ایک میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتے تھے اب ہم متعدد میزائل اور ڈرون طیارے سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں آسانی سے پہنچا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود نے امریکا اور اسرائیل کی خشنودی کے لئے یمن کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور لاکھوں یمنی شہری اقتصادی مشکلات سے دوچار ہیں، یمن کا محاصرہ توڑنے کے لئے ہمیں بڑے اقدامات کرنے ہوں گے جس کے لئے ہم تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے ہم صرف ان سعودی فوج تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا سعودی شہری فوجی تنصیبات سے دور رہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن میں ہمیشہ عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں ہی یمنی سرکاری فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے ملکی دفاع کی خاطر پروں والا بلیسٹک میزائل اورجید ڈرون طیارےکی رونمائی کی تھی۔
خیال رہے کہ تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج، دفاعی شعبے میں ترقی و پیشرفت کی منازل طے کر رہی ہے۔
یمنی فوج متعدد بار سعودی عرب کے اہم مراکز خاص کر ابہاء ائرپورٹ اور تیل کی کمپنی کو نشانہ بنا چکی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ترین میزائل اور ڈرون کی رونمائی کے اعلان سے سعودی اتحادی افواج کے ہوش اڑ گئے ہیں۔
یمنی فوج کا کہناہے کہ ملک کا کسی بھی صورت میں دفاع کیا جائے گا، جب تک یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک جوابی حملے جاری رہیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری