پلازمہ تھراپی کے ذریعے میرا علاج ہوا، شاہ محمود
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے پلازمہ تھراپی کے ذریعے میرا کورونا وائرس کا علاج کیا،میں 9 دن تک اسپتال میں زیر علاج رہا،میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ بخار اور جسم میں درد کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کیا تھا، ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری ڈاکٹرز سے مشورہ کیا اور علاج شروع کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا علامات ظاہر ہوئیں تو میں نے تمام اہم میٹنگز منسوخ کر دیں، میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ضرور ہوگی، جس نے لوگوں کو لوٹا ہے اسے کٹہرے میں لانا ضروری ہے، وقت آگیا ہے کہ مجرم اب بے نقاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں