جنوبی یمن میں متحدہ امارات اور سعودی حمایت یافتہ ملیشیا کے مابین شدید جھڑپیں


جنوبی یمن میں متحدہ امارات اور سعودی حمایت یافتہ ملیشیا کے مابین شدید جھڑپیں

جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے درمیان ایک بار پھر شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  یمن کے سابق مفرور صدر کی حکومت سے وابستہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ گروپ پرحملہ کردیا ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروہ ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ باغیوں جبکہ متحدہ عرب امارات جنوبی یمن میں ٹرانزیشنل کونسل کے مسلح گروہوں کی حمایت کر رہا ہے اور یہ دونوں گروپ صنعا میں قائم یمن کی اسلامی انقلابی حکومت کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ مسلح  گروہوں پر مشتمل  ٹرانزیشنل کونسل کا کہنا ہے کہ دونوں گروہوں کے مابین جھڑپیں بدستور جاری ہیں اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ مسلح  گروہوں نے ہم پر حملے کا آغاز اور ہمارے کئی ارکان کو قیدی بنالیا ہے۔
یاد رہے کہ ان جھڑپوں کا آغاز عدن سے ہوا تھا جسے سعودی عرب کی حمایت یافتہ مستعفی حکومت نے اپنا نام نہاد دار الحکومت بنا رکھا ہے۔ بعد ازاں جھڑپوں کا دائرہ جزیرہ سقطری اور دیگر علاقوں تک پھیل گیا جس کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری