شام؛  الرقہ میں سلسلہ وارتین بم دھماکے/ لاذقیہ پرالنصرہ فرنٹ کا حملہ ناکام


شام؛  الرقہ میں سلسلہ وارتین بم دھماکے/ لاذقیہ پرالنصرہ فرنٹ کا حملہ ناکام

شامی ذرائع کا کہناہے کہ ''الرقہ'' یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے ہیں اور ''لاذقیہ'' کے مضافات میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا گیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نورس پریس نے خبر دی ہے کہ گزشتہ رات الرقہ شہرمیں سلسلہ وار تین بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بم دھماکے ''صوتی'' تھے اور دھماکوں میں کسی قسم کے جانی اورمالی نقصانات نہیں ہوئے ہیں کیونکہ  دہشت گردوں کا مقصد عوام میں خوف ہراس پھیلانا تھا۔
دوسری طرف لاذقیہ سے خبر ہے کہ دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ نے مختلف علاقوں پر راکٹ حملے کئے اور سرکاری فوج نے دہشت گردوں کے تمام ترحملوں کو ناکام بناتے ہوئےالنصرہ فرنٹ کے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری