افغانستان؛ طالبان نے مزید 11 حکومت قیدی رہا کردیے
کابل؛ طالبان نے مزید 11 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ''سہیل شاہین'' نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 11 دیگر افغان سکیورٹی فورسز کو لوگر، پکتیا اور پکتیکا صوبوں میں رہا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ''سہیل شاہین'' نے اس سے قبل صوبہ قندھار میں 25 سرکاری فوجوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔ طالبان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، اس گروہ کے ذریعہ رہا کیے جانے والے سرکاری قیدیوں کی کل تعداد 810 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف افغان حکام کا کہناہے کہ اب تک 4ہزار199 طالبان قیدی رہاکئے جاچکے ہیں۔
کابل حکام نے طالبان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروپ نے اب تک تقریبا 600 قیدیوں کو رہا کیا ہے، جن میں سے 175 عام شہری تھے۔
افغان حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی اور قانونی وجوہات کی بناء پر کل 5،000 قیدیوں میں سے 592 طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کرے گی۔
طالبان قیادت کا کہناہے کہ کابل حکام کو چاہئے بغیرکسی قید وشرط کے تمام طالبان قیدیوں کوآزاد کرے۔






