آذربائیجان اور آرمینیا کی مسلح افواج کی ایک دوسرے پر شدید گولہ باری، متعدد ہلاک


آذربائیجان اور آرمینیا کی مسلح افواج کی ایک دوسرے پر شدید گولہ باری، متعدد ہلاک

آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے مابین اتوار سے جاری مسلح جھڑپوں میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، منگل کو تازہ جھڑپ میں آذربائیجان کی فوج کے ایک جنرل، ایک کرنل اور 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ آرمینیا کی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک آذربائیجان کے 11فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
 دوسری جانب آذربائیجان کا دعوی ہے کہ آرمینیائی فوج کے کم از کم 100اہلکار مارے جا چکے ہیں، جسے آرمینیائی حکام مسترد کرتے ہیں۔ 
ادھرروس نے دونوں وسطی ایشیائی ممالک پر کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری