راولپنڈی؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد شرپسند گرفتار
مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ جڑواں شہروں سے اشتہاریوں سمیت40 سماج دشمن گرفتار کئے گئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی پولیس نے10ملزموں سے650گرام چرس، شراب ،60پتنگیں برآمد کر لیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری عورتوں سمیت3اشتہاری مجرموں کوگرفتار کیا گیا ہے۔
کلرسیداں پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کرکے56بوتلیں شراب برآمد کرلی ہیں۔
پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6ملزموں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ وفا قی پولیس نے بھی 9اشتہا ریوں سمیت 17ملزمان گرفتار کر لئے۔تھانہ مارگلہ اور رمنا پولیس نے کار چور سمیت تین ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ گاڑیاں، 1500گرام چرس اور دو پسٹل برآمد کر لیے ہیں
مزید پڑھیں