قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کااجلاس طلب


قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کااجلاس طلب

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیاگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے نجی ٹی وی کے حوالےسے خبر دی ہے کہ  قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کےاجلاس میں چارنکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،حیدرآبادسکھر موٹروے کی تعمیر کامنصوبہ منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا۔

خیبرپاس اکنامک کوریڈور کامنصوبہ منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا،اس کے علاوہ سوات موٹروے کیلئے اراضی کے حصول کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ خوشاب آوران خضدار موٹروے کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری کاامکان ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری