سندھ؛ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ


سندھ؛ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ

دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے حملے بدستورجاری ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا کی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایک ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، عوامی مقامات اور پارکس بھی 15 اگست تک بند رہیں گے جبکہ سینما ہالز کو مزید ایک ماہ کےلئے بند رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مزارات اور تمام قسم کی تقریبات بھی ایک ماہ مکمل بند ہوںگی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری