پاکستان؛ کرونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری، مزید 40 افراد جاں بحق


پاکستان؛ کرونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری، مزید 40 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث صرف 40 اموات ہوئی ہیں اور 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5ہزار426 افراد کا انتقال ہوا اور 2لاکھ 57ہزار914 مریضوں میں اس وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا کےایک لاکھ 8 ہزار 913 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب88 ہزار539، خیبرپختونخوا31 ہزار 217،بلوچستان11 ہزار322، اسلام آباد14 ہزار402، آزادکشمیرایک ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد155، بلوچستان127، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور تاحال ملک میں مجموعی طور پر16لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیےسہولیات ہیں۔ اس وقت3 ہزار321 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں

ملک بھر میں کورونامریضو کےلیےایک ہزار825 وینٹی لیٹرزہیں، اور اس وقت 330 کورونامریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔ کوروناکےایکٹو کیسزکی تعداد73 ہزار 751 ہے اور ایک لاکھ72ہزار810 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 11 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے۔ پنجاب میں7ہزار 493، خیبرپختونخوا ایک ہزار 875، اسلام آباد2 ہزار710، بلوچستان499، آزادکشمیر494 اور گلگت بلتستان میں 131 ٹیسٹ کیےگئے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری