آذربائیجان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی حکومت پاکستان سے اپیل


آذربائیجان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی حکومت پاکستان سے اپیل

آذربائیجان اور آرمینا کے مابین جاری جھڑپوں کے پیش نظر آذربائیجان میں پھنسے پاکستانی شہریوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اُن کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ آذربائیجان میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے آئے تھے، اُن میں سے کچھ لوگوں کے ویزا ختم ہوچکے ہیں جبکہ کچھ کے ویزا ختم ہونے والے ہیں۔

آذربائیجان میں پھنس گئے ہیں اور وطن واپس آنے کے منتظر ہیں۔

 بہت سے پاکستانی طلباء بھی آذربائیجان کے دیگر شہروں میں موجود ہیں، جن میں سے کچھ گریجویٹ ہوچکے ہیں جبکہ کچھ طلباء ابھی پڑھ رہے ہیں لیکن وہ بھی پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں۔‘

آذربائیجان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس روٹی کھانے کے بھی پیسے نہیں ہیں انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہےکہ کم سے کم کرایہ میں ہمیں یہاں سے نکالا جاۓ ۔

اگر حکومت پاکستان خصوصی طیارہ بھیجتی ہے تو کم سے کم کرایہ میں بھیجے تاکہ غریب لوگ ادا کر سکیں۔

واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں آزرباہیجان کے شہری اور فوجی اہلکاروں سمیت 64افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 جبکہ دوسری جانب آزرباہیجان نے دعوی کیا ہےکہ 87 آرمینیا کے شہری اور اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ آزرباہیجان کی عوام اپنی فوج اور حکومت ک ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کررہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری