افغان حکومت کا مزید 600 طالبان قیدی رہا کرنے کا فیصلہ


افغان حکومت کا مزید 600 طالبان قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

قائم مقام افغان وزیر خارجہ محمد حنیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے مزید 600 طالبان قیدی رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، ترکی، روس سمیت 12ممالک نے انٹرا افغان مذاکرات کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

نائب وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے اب تک 4 ہزار 400 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جبکہ طالبان کے مزید 600 قیدی جلد رہا کئے جائیں گے۔

محمد حنیف نے کہا کہ افغان حکومت نے افغان امن عمل سے متعلق 36 ملکوں سے ملاقات اور مشاورتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانوں کی امن کی خواہش کی حمایت کرنی چاہئے، طالبان کو انٹرا افغان مذاکرات کیلئے اپنی مثبت کوشش دکھانا ہوگی

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری