سعودی بادشاہ کی صحت کے بارے میں سخت تشویش لاحق ہے، شہباز شریف


مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ انہیں بادشاہ کی صحت کے بارے میں سخت تشویش لاحق ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام اور سعودی عرب کی قیادت کا ہمارے دلوں میں خاص مقام ہے، میں ان کی جلد صحتیابی اور مکمل صحت کے لیے دعا گو ہوں!۔

  واضح رہے کہ سعودی عرب کے 84 سالہ حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت خراب ہونے پر دارالحکومت ریاض کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے تیل کے برآمد کنندہ اور 2015 سے امریکا کے قریب اتحادی ملک کے فرمانرواں کا طبی معائنہ جاری ہے۔

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ اس خبر کے بعد عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے سعودی عرب کا دورہ ملتوی کردیا۔