جنوبی دمشق پر اسرائیلی حملہ، 7 شامی فوجی زخمی


جنوبی دمشق پر اسرائیلی حملہ، 7 شامی فوجی زخمی

اسرائیل غاصب فوج نے جنوبی دمشق کے جنوبی علاقے پر حملہ کرکے 7شامی سپاہیوں کو زخمی کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی رات جنوبی دمشق میں اسرائیلی فضائی حملے میں شامی فوج کے سات ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔

الاخباریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے دمشق کے جنوب میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں شامی فوج کے سات اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کی رات مقبوضہ گولان کے علاقے ''مجدل شمس'' سے جنوبی دمشق پر حملہ کیا تاہم شامی فضائی ںظام نے اسرائیلی فضائی حملوں کو ناکام بنا دیا۔

شامی اینٹی ائیر کرافٹ ڈیفنس نے دمشق پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کا بھرپورجواب دیا۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شامی حدود کی خلاف ورزی گزشتہ رات 21:48 پر کی اور شامی فوج کی بروقت جوابی کارروائی کی وجہ سے زیادہ نقصانات نہیں ہوئے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری