بھارت؛ گائے چوری کے الزام میں تین مسلمان مارے گئے


بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گائے چوری کے الزام میں تین بنگالی مسلمانوں کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بنگالی شہریوں کی ہلاکت کا واقعہ آسام کے جنوبی ضلع کریم گنج میں پیش آیا جہاں مشتعل ہجوم نے سرحد پار سے آنے والے بنگالی شہریوں کو گائے چوری کا الزام لگا کر تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔

مقامی ذرائع کا کہناہے کہ  بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انتہا پسندوں کی بدسلوکی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔

بھارتی مسلم ذرائع کے مطابق ریاست آسام میں انتہا پسند مشتعل ہجوم نے تین بنگالی شہریوں کو گائے چوری کرنے کے الزام میں تشدد کر کے مار ڈالا۔

گزشتہ ہفتے نیپال سے بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں وارا ناسی میں بھی انتہاپسندوں نے نیپال مخالف پوسٹرز لگائے اور ایک نیپالی شہری کو زبردستی گنجا کر دیا تھا۔