مظفر گڑھ: سیکیورٹی فورسز کا کالعدم تنظیم کےخطرناک دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ


مظفر گڑھ: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دعوی کیا ہے کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سی ٹی ڈی ترجمان  کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  دہشتگردوں کو خفیہ اطلاع پر محمود کوٹ تھانہ سٹی مظفر گڑھ کی حدود سے گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  گرفتار دہشتگردوں میں وسیم احمد، عبدالرؤف اور احتشام شامل ہیں جب کہ ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈز، پستول اور بارودی مواد برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے شہر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

 انہوں نے کلعدم تنظیم کا نام نہیں بتایا۔