یمن؛ الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری/ آل سعود کے خلاف مظاہرے


یمن؛ الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری/ آل سعود کے خلاف مظاہرے

یمن کے صوبے ''المھرہ'' میں عوام نے آل سعود کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کے خلاف مظاہرے کئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی یمن کے صوبے المھرہ میں ہزاروں شہریوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے خلاف مظاہرے کئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج مسلسل نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آل سعود اور اماراتی مسلح افواج کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائے۔ مظاہرین نے کہا یمنی قوم ملک و ملت کا دفاع ہرصورت میں کیا جائے گا۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں جنگ بندی کی 106 بار خلاف ورزی کی۔

المسیرہ کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے 4ڈرون طیاروں نے الحدیدہ کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور سعودی افواج نے یمنی فوج پر راکٹ داغے اور فائرنگ کی۔

خیال رہے کہ الحدیدہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم سعودی کرائے کے فوجیوں نے جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری