کولمبیا: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 فوجی ہلاک
کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کولمبیا کا ہیلی کاپٹر گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آ گیا،حادثے میں دو فوجی لاپتہ بھی ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 17 فوجی اہلکار سوار تھے۔
ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






