حکومت کی کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر


حکومت کی کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے معاملے پر حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کلبھوشن کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکریٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا ہے، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بھارت بھی آرڈی نینس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے، عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت حکم دے تا کہ عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمے داری پوری ہو۔

حکومت نے حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری