شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کیس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت


لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کیس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، دو رکنی بنچ شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرےگا۔

عدالت نے نیب اور درخواست گزار کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کررکھا ہے،عبوری درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زیرالتوا انکوائری میں گرفتاری کئے جانے کا خدشہ ہے ،لہٰذاعبوری ضمانت منظور کی جائے۔