افغانستان: ہرات میں افغان فوج کی بمباری سے 45 افراد جاں بحق


افغانستان: ہرات میں افغان فوج کی بمباری سے 45 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان فورسز کی فضائی بمباری سے 45افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، افغان فوج کی بماری میں مرنے والوں میں طالبان جنگجووں کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 45 شہری جاں بحق ہوئے جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس ضمن میں گورنر ہرات دفتر کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ نے طالبان کو نشانہ بنایا، حملے میں طالبان کے کئی رہنما ہلاک ہوئے۔

افغان فورسز کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات عمل میں لانے کے بعد نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری