پاراچنار: طوری مارکیٹ کے سامنے بم دھماکہ + تصاویر
پاکستان کے صوبه خیبر پختونخواه کے علاقے پاراچنارمیں طوری مارکیٹ کے سامنے ایک زور دار بم دهماکے میں متعدد شهری خاک و خوں میں غلطاں هوگئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،دھماکہ سبزی کی ریڑھی میں نصب دھماکا خیز مواد سے ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔
ڈی ایم ایس ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار قیصر حسین کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق 20 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا۔ پولیس و سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دھماکے کے بعد مشتعل عوام کا پارا چنار پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جبکہ مظاہرین نے مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردی هے۔











