شام؛ قنیطرہ پر غاصب اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ
اسرائیلی ھیلی کاپٹروں نے شام کے علاقے قنیطرہ پر حملہ کردیا؛ کم از کم دو افراد زخمی، جنگل میں آگ لگ گئی
تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے شام کے علاقے قنیطرہ پر جمعہ کی شب گیارہ بجے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ھیلی کاپٹروں نے تین مقامات پر میزائل فائر کئے جو ملحقہ جنگل میں آگ لگنے کا باعث بھی بنے۔
صیہونی فوج نے اس جارحانہ حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے شام کے اندر سے گولان کی پہاڑیوں پر فائرنگ کے جواب میں کئے گئے۔
قنیطرہ شام کا جنوب مغربی صوبہ ہے جو کہ صیہونی غاصب ریاست کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ واقع ہے اور آئے دن صیہونی افواج اس علاقے پر حملے کرتی رہتی ہیں۔






