کرونا وائرس؛ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے گی
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ستمبر کے پہلے ہفتے میں تمام اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں تمام اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی تعلیمی ادارے صرف اپنے اساتذہ اور انتظامیہ کو 15 ستمبر سے پہلے اپنے اسکولوں میں بلا سکتے ہیں تاہم طلباء کو مرکزی حکومت کے حتمی فیصلے سے قبل اسکولوں میں بلانے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی اور طلباء کی صحت و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کو صرف اس وقت کھولا جائیگا جب کرونا وائرس کی وباء
کا پھیلاو رک جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے کے بعد سخت ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو طلباء کی نشستوں کو فاصلے کے ساتھ رکھنے، کلاسوں کو مزید سیکشن میں تقسیم کرنے اور کلاسز کے اوقات کار میں تبدیلی جیسے حفاظتی اقدامات سمیت مزید اقدامات کی یقین دھانی کرانی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم ہر ممکنہ آپشن پر غور کر رہے ہیں اور یہ موضوع بھی زیر غور ہے کہ آیا سالانہ امتحانات کا اس سال انعقاد کیا جائے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے لیا جائے گا۔