پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے ہوتی ہے، اقوام متحدہ کا اعتراف


پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے ہوتی ہے، اقوام متحدہ کا اعتراف

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کراتی ہے۔

رپورٹ میں بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ بھارت میں موجود دہشت گرد عناصرسے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام اس ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے کہتے رہے ہیں کہ دہشت گردوں کی تربیت افغانستان میں ہوتی ہے، یہ پہلی بار ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے اکثر واقعات میں بھارت ملوث ہے اور دہشت گردوں کی تربیت افغانستان میں دی جاتی رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری