بلوچستان؛ دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام، دہشت گرد ہلاک، گولہ بارود اور دستی بم برآمد
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر تربیت کے علاقے بلیدا میں آپریش کر کے خطرناک دہشت کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر تربت کےقریب آپریشن کیا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر تربت کے قریب آپریشن کیا، آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے ٹھکانے سےاسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کےٹھکانے سے مواصلاتی آلات اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئی ہیں۔