متحدہ عرب امارات کا پاکستانی ملازمین کو فوقیت دینے کا اعلان
متحدہ عرب امارات کے حکام نے زلفی بخاری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کرونا وبا کے بعد پاکستانی ملازمین کو فوقیت دی جائے گی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو متحدہ عرب امارات کے حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا وبا ختم ہونے کے بعد پاکستانی ملازمین کو فوقیت دی جائے گی۔
زلفی بخاری کاکہناہے کہ کورونا وبا کے دوران یو اے ای سے 1200 پاکستانی قیدی انسانی بنیادوں پر رہا ہو کر وطن واپس پہنچے ہیں جب کہ ابو ظہبی کی جیل میں اب 121 پاکستانی قیدی بچے ہیں۔
معاون خصوصی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر یو اے ای حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اپنے دورے کے دوران ذلفی بخاری نے دبئی میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کے کہا پاکستانی ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
زلفی بخاری نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی بزنس کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد بھی دیں،اس دوران شبیرمرچنٹ، احمد شیخانی، اقبال داود اور دیگر کاروباری افراد کو اسناد دی گئیں۔
ان پاکستانی کاروباری شخصیات نے امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلااور ان کے راشن کے لیے مالی تعاون کیا تھا۔