پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے اعداد و شمار سامنے آگئے، تعداد گھٹ کر 35 ہزار رہ گئی


ملک بھر میں کورونا کے 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  پاکستان میں خوش قسمتی سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی اور ملک میں فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 35 ہزار کی سطح پر آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 23 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا کے 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار چار سو ستاسی کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی۔ سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، پنجاب میں 91 ہزار 691، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 24 مریض دم توڑ گئے۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد   5  ہزار 787 ہوگئی۔ سندھ میں 2110، پنجاب 2113 ، خیبرپختونخوا میں 1170، اسلام آباد میں 162 ، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 جب کہ آزاد کشمیر میں تاحال 49 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک میں تاحال 2 لاکھ 71 ہزار 887 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ ئے ہیں جن میں سے 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں میں سے ایک ہزار 274 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔